یواے ای کی 10ارب ڈالرسرمایہ کاری کا فیصلہ خوش آئند ،میاں زاہد

یواے ای کی 10ارب ڈالرسرمایہ کاری کا فیصلہ خوش آئند ،میاں زاہد

کراچی (آن لائن)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد نے کہا کہ یواے ای کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی یقین دہانی خوش آئند ہے ۔

 عالمی اداروں اوردوست ممالک کا پاکستان پراعتماد بحال ہورہا ہے جس سے جلد ہی ملکی صورتحال میں خوشگوارتبدیلی کا امکان ہے ۔کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم  پاکستان اوریواے ای کے درمیان برادرانہ اورتعاون پرمبنی تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے کوشاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں