حکومت کا خشک دودھ پر ڈیوٹی گھٹانے کا عندیہ

حکومت کا خشک دودھ پر ڈیوٹی گھٹانے کا عندیہ

کراچی(این این آئی)حکومت نے خشک دودھ پر ڈیوٹی گھٹانے کا عندیہ دیا ہے اس کے نتیجے میں دودھ اور اس سے تیار ہونے والی(کنفیکشنری)اشیا سستی ہوسکتی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، یورپ، کینیڈا، امریکا، ترکی اور ایران سے درآمد کیے جانے والے اسکِمڈ ملک پاؤڈر اور انسٹنٹ ملک پاؤڈر کی نئی کسٹمز ویلیو مقرر کی ہیں۔اس حوالے سے رو بہ عمل رولنگ دو سال پرانی تھی اور عالمی منڈی کے حالات کی درست عکاسی نہیں کر رہی تھی۔ اسٹیک ہولڈرز نے بتایا تھا کہ عالمی منڈی میں خشک دودھ کی قیمت میں کمی آرہی ہے ۔ پاکستان میں درآمد کیا جانے والا خشک دودھ سب سے زیادہ کنفکشنری آئٹمز کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے ۔پاکستان میں خشک دودھ کا گھریلو استعمال کم ہے کیونکہ لوگ کھلا دودھ استعمال کرنے کو ترجیح دیتے یا پھر دیہات کی ڈیریوں سے جمع کیا ہوا دودھ پیکیجنگ کے بعد بازار میں دستیاب ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں