ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان ،سونا 800روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان ،سونا 800روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،ادھر سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر9پیسے کے اضافے سے 278.30روپے کا ہوگیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4پیسے کے اضافے سے 279.40روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح یورو کی قدر میں 67پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قدر301.49روپے سے بڑھ کر 302.16 روپے ہو گئی، اسی طرح 68پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر354.14روپے سے بڑھ کر 354.82 روپے پر جا پہنچی ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2,343 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 686 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 477 روپے کا ہوگیا۔دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2800 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں