میزان بینک نے میزان ایکسچینج کے آپریشنز کا آغاز کردیا

میزان بینک نے میزان ایکسچینج کے آپریشنز کا آغاز کردیا

کراچی(بزنس ڈیسک)میزان بینک نے اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی میزان ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کے آپریشنز کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔

میزان ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ تمام صارفین کوترسیلاتِ زراور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کی خدمات فراہم کرے گی۔ ابتدائی طورپر میزان ایکسچینج پہلے مہینے کے اندر ملک بھر میں 10آؤٹ لیٹس قائم کرے گی اورتیز رفتار منصوبے کے ساتھ ایک سال کے اندر50آؤٹ لیٹس قائم کیے جائیں گے ۔ میزان بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اور میزان ایکسچینج کے بورڈ چیئرمین ضیا ء الحسن نے ٹریڈ ٹاور کراچی میں میزان ایکسچینج کی پہلی برانچ کا افتتاح کیا۔ میزان ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل سروراور سینئر مینجمنٹ بھی موجودتھی۔ میزان ایکسچینج کا آغاز اسٹیٹ بینک کی ایکسچینج سیکٹر میں اسٹرکچرل اصلاحات کے تحت کیا گیا جس کا مقصد لائسنس یافتہ مقامی فاریکس پاور ہاؤسز قائم کرنے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ میزان ایکسچینج کا آغاز بغیر کسی رکاوٹ کے مالیاتی سلوشن فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں