اویس یوسف پی اینڈ جی پاکستان کے نئے سی ای او مقرر

اویس یوسف پی اینڈ جی پاکستان کے نئے سی ای او مقرر

کراچی (بزنس ڈیسک) پی اینڈ جی پاکستان نے اویس یوسف کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ، یہ تقرری یکم جون 2024 ء سے نافذ العمل ہوگی۔

 اویس یوسف ایک تجربہ کار بزنس لیڈر ہیں جنہوں نے ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ میں پی اینڈ جی کے ساتھ تقریبا 16 سال تک مختلف عہدوں پرکام کیا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیے جانے سے قبل، اویس کراچی سے بطور کمرشل لیڈر کام انجام دے رہے تھے ۔ اویس یوسف نے کہا کہ میں پاکستان میں پی اینڈ جی کے کاروبار کی قیادت کرنے پر پرجوش ہوں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں