روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ :مئی میں 224ملین ڈالر موصول

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ :مئی میں 224ملین ڈالر موصول

کراچی(بزنس ڈیسک)مئی 2024 کے دوران سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آرڈی اے )کے ذریعے 224 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ۔

جو تقریبا 31 فیصد زیادہ ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی کل تعداد 7 لاکھ 2 ہزار 610ہوگئی جو ایک ماہ قبل اپریل میں 6 لاکھ 89ہزار 650تھی ۔ ماہانہ بنیاد پر اکاؤنٹس میں 12ہزار 960کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی تک آر ڈی اے کی مجموعی رقم 8.055 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں