ٹیکس رجیم میں تبدیلی سے برآمدات متاثر ہوں گی،عثمان اشرف

ٹیکس رجیم میں تبدیلی سے برآمدات متاثر ہوں گی،عثمان اشرف

اسلام آباد(اے پی پی)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ برآمد کنندگان ٹیکس دینے سے ہرگز انکاری نہیں ۔۔

لیکن ٹیکس رجیم میں بغیر مشاورت تبدیلی سے برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر مین اعجاز الرحمن، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، میجر (ر) اختر نذیر اور سعید خان نے اتوار کو اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پہلے برآمد کنندگان کیلئے ایک فیصد فائنل ٹیکس نافذ تھا جسے اب نارمل ٹیکس رجیم میں شامل کر لیا گیا ہے ،جس پر پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت تمام برآمدی ایسوسی ایشنز اور چیمبرز کو تحفظات ہیں ،اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ بجٹ کی حتمی منظوری سے قبل ہمارے مطالبات پر نظر ثانی کرتے ہوئے ان کو تسلیم کیا جائے گا اور پہلے سے طے شدہ ٹیکس رجیم کو نافذ رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں