صنعتوں کیلئے بجلی نرخ میں کمی پر وزیراعظم سے اظہارتشکر

صنعتوں کیلئے بجلی نرخ میں کمی پر وزیراعظم سے اظہارتشکر

کراچی (این این آئی)کراچی چیمبرکے صدر افتخار احمد شیخ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے صنعتی شعبے کیلئے بجلی نرخوں کو 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کم کرکے معقول بنانے کا وعدہ پورا کیا۔

اپنے بیان میں کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پوری کاروباری برادری خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایس ایم ایز)بہت مشکور ہیں کیونکہ بجلی کے انتہائی زیادہ نرخوں کی وجہ سے ان کیلئے بقا قائم رکھنا بہت مشکل ہو رہا تھا لیکن اب اس اقدام سے وہ سانس لینے کے قابل ہوں جائینگے ۔ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اسی طرح گیس کی قیمتوں کو بھی ریجن کے مطابق مسابقتی سطح پر لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی نرخوں کوریجن کے مطابق مسابقتی سطح پر لانا اشد ضروری ہے تاکہ کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کیا جاسکے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے صنعتوں کو ریلیف فراہم کرنے کے درست فیصلے پر ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے ۔ صدر کراچی چیمبر نے صنعت کاری اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کراوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں