پاکستان اورچین کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ

پاکستان اورچین کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر35.16فیصد اورچین سے درآمدات میں 34.40 فیصدکی نمو ہوئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں چین کو پاکستانی برآمدات کاحجم 2.553 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو 1.889 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مئی میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 212.39 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جواپریل میں 199.35 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 188.89 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلے 11ماہ میں چین سے درآمدات پر12.14 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جو34.40فیصدزیادہ ہے ۔مئی 2024 میں چین سے درآمدات کاحجم1.50 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جواپریل میں 1.285 ارب ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 695.14ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2023 میں چین سے درآمدات کامجموعی حجم 9.662 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں