نارمل ٹیکس رجیم سے برآمدات متاثر ہونگی،میاں عبد الغفار

نارمل ٹیکس رجیم سے برآمدات متاثر ہونگی،میاں عبد الغفار

لاہور(آئی این پی)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمد کنندگان کو نارمل ٹیکس رجیم میں لانے سے برآمدات پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔۔۔

اس اقدام سے ایف بی آر کی مداخلت بڑھے گی جس سے رشوت کا نیا بازار گرم ہو جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے کہا کہ نارمل ٹیکس رجیم کی وجہ سے دستاویزات مانگی جائیں گی اور آڈٹ کے نا م پر نوٹسز جاری ہوں گے جس سے خوف و ہراس اور ہیجان کی کیفیت پیدا ہو گی اور برآمدات مزید سکڑنا شروع ہو جائیں گی ، اس سے پہلے ایف بی آر کے اسی طرز عمل کی وجہ سے کاٹیچ اور پرائیوٹ مڈ انڈسٹری میں بھی تالہ بندی کی نوبت آ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے افسران کے پاس موجود لا محدود اختیارات ٹیکس نیٹ میں اضافے کے بجائے اس میں کمی کا باعث ہیں کیونکہ لوگ اب اس محکمے سے نیب اور پولیس کے محکموں کی طرح خوف کھاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں