حکومت انتخابات کے معاملے پر تحقیقات نہیں کرنا چاہتی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہےکہ حکومت انتخابات کے معاملے پر تحقیقات نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے، اس حکومت میں برداشت نہیں، ان کو نہیں معلوم کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو امریکی حکومت کی مداخلت نہیں کہا جاسکتا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اپوزیشن لیڈرپنجاب سےان کی گاڑی، دفتر اور سٹاف لے لیا گیا، ہمیں بولنے نہیں دیا جاتا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بیان سے ملک کو نقصان پہنچا، خواجہ آصف نے اسمبلی کو اعتماد میں لیے بغیریہ بیان دیا، وہ اپنے بیان کا دفاع نہیں کرسکے، خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف کے بیان سے دنیا کے سامنےپاکستان کا منفی چہرہ آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو قرارداد یہ لے کر آئے اس کے متعلق ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، امریکی قرارداد کو انہوں نے نہیں پڑھا، قرارداد میں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے اورصاف شفاف انتخابات کی بات کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں