چیمبرز کانفرنس معاشی سمت کے تعین کیلئے نادر موقع قرار

چیمبرز کانفرنس معاشی سمت کے تعین کیلئے نادر موقع قرار

اسلام آباد (اے پی پی)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے کہا ہے کہ آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹ کانفرنس ملکی معاشی سمت کے تعین کیلئے نادر موقع ہے ،آئی سی سی آئی مسائل کو اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے ،کانفرنس کی تجاویز کو فیصلہ ساز فورم تک پہنچائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد چیمبر کے تحت 2 روزہ آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں منعقدہ گرینڈ ڈنر سے خطاب کر رہے تھے ۔ افتتاحی تقریر میں اسلام آباد چیمبرکے صدر احسن ظفر بختاوری نے تمام شرکا کو تقریب میں شرکت پر مبارکباد پیش کی اور کانفرنس کے مقاصد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کانفرنس کمیونٹی کی ان شکایات کو دور کرنے میں کامیاب ہوگی جو ملک کی معاشی حالت کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پیش کی گئی تجاویز کو وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر تجارت اور آرمی چیف سمیت تمام متعلقہ فورمز کو بھیجا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں