تاجر دوست اسکیم ،اب تک 39ہزار 134کی رجسٹریشن

تاجر دوست اسکیم ،اب تک 39ہزار 134کی رجسٹریشن

اسلام آباد(دنیا نیوز)ملک بھر میں تاجر دوست اسکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن جاری ہے ۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق اب تک 39 ہزار 134 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی۔

ملک کے 6 بڑے شہروں میں 36 ہزار 122 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی۔لاہور میں سب سے زیادہ 15 ہزار 57 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی۔کراچی میں اب تک 6 ہزار 562 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی۔راولپنڈی میں 5 ہزار 479، پشاور میں 3 ہزار 452 تاجر رجسٹرڈ کئے گئے ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 3 ہزار 400 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی، کوئٹہ میں 2 ہزار 172 ری ٹیلرز تاجر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرا چکے ہیں، دیگر چھوٹے شہروں میں 3 ہزار 12 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں