آئل کمپنیاں ایندھن کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث، ڈیلرز

آئل کمپنیاں ایندھن کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث، ڈیلرز

کراچی (بزنس ڈیسک) (پی پی ڈی اے )نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ایندھن کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 ترجمان پی پی ڈی اے حسن شاہ کے مطابق جب بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہوتا ہے تو یہ کمپنیاں پٹرول پمپوں کو سپلائی بندیا کم کر دیتی ہیں جس سے مصنوعی قلت پیدا ہو جاتی ہے جو عوام کیلئے مشکلات کا سبب بنتی ہے ۔ پٹرولیم ڈیلرز سے 100 فیصد رقم ایڈوانس میں وصول کرنے کے باوجود یہ کمپنیاں مختلف عذر تراش کر سپلائی میں خلل ڈالتی ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے اوگرا اور مسابقتی کمیشن فوری کارروائی کریں۔اس سلسلے میں پٹرولیم ڈیلرز نے آج(جمعہ )سینیٹ چیئرمین سے ملاقات کر کے ا نہیں اس معاملے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جاسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں