تولہ سونا 2لاکھ 41 ہزار 700روپے پر مستحکم

 تولہ سونا 2لاکھ 41 ہزار 700روپے پر مستحکم

کراچی(این این آئی)عالمی اور ملکی بلین مارکیٹ میں ہفتے کوسونے کے بھاؤ مستحکم رہے۔ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے پر مستحکم رہے ۔جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیرکسی کمی و بیشی کے 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے پر برقرار رہی۔

 عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2326 ڈالر برقرار رہی۔ دریں اثنا گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے سے کم ہو کر2لاکھ41ہزار700روپے ہو گئی اسی طر ح دس گرام سونا257روپے سستا ہو گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے سے گھٹ کر 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے رہ گیا۔ تاہم عالمی مارکیٹ میں 2ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا2328ڈالر سے کم ہو کر2326ڈالر پر آگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں