پاکستان اسٹاک دنیا کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار

پاکستان اسٹاک دنیا کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)مالی سال 2023-24 کے دوران دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایکوٹی مارکیٹ کے طور پر ابھری ہے ۔

 رواں مالی سال کے آخری کاروباری روزبینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 78444 پر بند ہوا جو گزشتہ مالی سال 41452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔مالی سال 24 کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے روپے کے لحاظ سے 89 فیصد سالانہ منافع ریکارڈ کیا جب کہ ڈالر کے لحاظ سے 94 فیصد منافع حاصل ہوا ۔بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل)نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس سے پی ایس ایکس کو دنیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا انڈیکس بننے میں مدد ملی، ترکی اور رومانیہ بالترتیب 48.2 فیصد اور 42.7 فیصد منافع کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے ایک علیحدہ رپورٹ میں کہا کہ منافع میں زیادہ تر اضافے کی وجہ پرائس ٹو ارننگ (پی ای) کی ری ریٹنگ ہے جو 30 جون 2023 میں 2.2-2.4 گنا سے بڑھ کر 28 جون 2024 میں 3.94 گنا ہوگئی۔پی ای ملٹی پل ری ریٹنگ کی وجہ معاشی اشاریوں میں بہتری ہے ۔آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کا کامیاب آغاز اور تکمیل، عام انتخابات 2024 کا ہموار انعقاد اور حکومت کی ہموار منتقلی اور نئے پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا بروقت آغاز اس کی وجوہات بتائی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں