یو بی ایل اور لکی سیمنٹ میں اسٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ فیسیلٹی کا اختتام

یو بی ایل اور لکی سیمنٹ میں اسٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ فیسیلٹی کا اختتام

کراچی(بزنس ڈیسک)یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ(یو بی ایل)نے حال ہی میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ (ایل سی ایل) کے لئے امریکی ڈالر پر مبنی اسٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ سہولت (8 ارب روپے کے مساوی) کا اختتام کیا۔۔۔

 جو سب سے بڑے کاروباری گھرانوں میں سے ایک اور ایک معروف بینک کے مابین باہمی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کراچی میں واقع لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ شرکا میں دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز بشمول سی آئی بی جی اینڈ ایف آئیز یو بی ایل کی ڈپٹی ہیڈ نادیہ تبسم، جی ایم ٹریژری، ایل سی ایل کے جنرل منیجر ٹریژری رائل رفیق، یو بی ایل کے ایجنسی اینڈ ٹرسٹی سروسز کے سربراہ اویس جمال اور ڈی جی ایم ٹریژری آفتاب احمد شامل تھے ۔ ایل سی ایل کے سی ایف او عاطف کلودی نے یو بی ایل کی انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم یو بی ایل کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے لیے اس سہولت کا انتظام کرنے میں غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ یو بی ایل نے اپنی پہل، کارکردگی اور مسابقتی لاگت کے ذریعے خود کو ممتاز کیا ہے ۔ یہ شراکت داری انمول ثابت ہوئی ہے اور ہم اس طرح کے قابل اعتماد اور آگے کی سوچ رکھنے والے مالیاتی ادارے کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں