40 سال کی عمر میں کھائی غذا بڑھاپے میں اہم قرار

40 سال کی عمر میں کھائی غذا بڑھاپے میں اہم قرار

بوسٹن(نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 40 برس کی عمر میں کھائی جانے والی غذا 70 برس کی عمر میں زندگی کے معیار کو متاثر کر سکتی ہے ۔تحقیق میں ہارورڈز نرسز ہیلتھ اسٹڈی اور ۔

ہیلتھ پروفیشنلز فالو اپ اسٹڈی میں شریک ہونے والے 1 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ، جس کا دورانیہ 30 سال پر محیط تھا۔شیکاگو میں منعقد ہونے والی امیریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں نے 40 سال کی دہائی کے بعد سے صحت مند غذا کا استعمال کیا ان کی جسمانی اور ذہنی کارکردگی ایسی غذا نہ کھانے والوں کے مقابلے میں 43 فیصد سے 84 فیصد تک بہتر تھی۔تحقیق کی سربراہ مصنفہ این-جولی ٹیسیئر کا کہنا تھا کہ دائمی امراض سے حفاظت میں غذا نمایاں مقام رکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں