2لڑکوں سے اجتماعی زیادتی،1ملزم گرفتار

2لڑکوں سے اجتماعی  زیادتی،1ملزم گرفتار

قصور(خبرنگار) منیر شہید کالونی سے دو لڑکو ں کو اغواکے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا،پولیس نے ایک ملزم شفیق کو گرفتار کرلیا۔

شوکت علی نے تھانہ میں اطلاع دی کہ 6اوباشوں نے میرے 15سالہ بھتیجے عثمان اور 17سالہ حماد کو اغوا کرکے گندم منڈی کے قریب ایک گھر میں لے جاکر دونوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا،ورثاء کے مطابق دونوں بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا،پولیس تھانہ اے ڈویژن نے نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں