مودی حکومت کی مسلمانوں سے نفرت ، مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر کانام تبدیل ، اہلیانگر رکھ دیا
ممبئی (اے پی پی)مودی حکومت کی مسلمانوں سے نفرت پھر عیاں ہو گئی ، بھارتی وزارت داخلہ نے مہاراشٹرا کے ضلع احمد نگر کا نام تبدیل کر کے اہلیا نگر رکھنے کی منظوری دے دی ۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ احمد نگر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ریاستی کابینہ نے رواں سال مارچ میں کیا تھا۔یاد رہے مدھیہ پردیش کے شہر اندورکی 18ویں صدی کی حکمران اہلیا بائی ہولکر کا تعلق اسی ضلع سے تھا۔قبل ازیں حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کرکے بالترتیب چھترپتی سمبھاجی نگر اور دھاراشیو رکھ دئیے تھے ۔