افریقی ممالک میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ
جنیوا(اے ایف پی)افریقی ممالک میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ،رواں سال دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے منکی پاکس کے 6ہزار600 مصدقہ کیسز میں سے 85 فیصد کانگو میں رپورٹ ہوئے ۔
براعظم افریقا میں اس وبا کے باعث ہونے والی کل 32 اموات میں سے 25 کانگو میں ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق براعظم افریقا کے ممالک میں منکی پاکس کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب یہ وبا ان ممالک تک بھی پھیل چکی ہے جو پہلے محفوظ تھے ۔