بھارت:سیاحتی مقام پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی ،ملزم گرفتار
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں 3 افراد نے خود کو سماجی کارکن ظاہر کرکے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
لڑکی اپنے دوست کے ساتھ سیاحتی مقام بوپ دیو گھاٹ گئی ہوئی تھی جہاں ملزموں نے اس پر حملہ کردیا اور اس کے دوست کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کی شکایت کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔