امریکا :6ریاستوں میں سیلاب 223 افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتا
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا کی 6 ریاستوں میں سیلاب سے 223 افراد ہلاک ،سینکڑوں لاپتا ہوگئے ۔
شمالی کیرولائنا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 106 افراد ہلاک ہوئے ۔ 7 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔شمالی کیرو لائنا میں سیلاب کے باعث کئی افراد لاپتا ہوچکے ۔حکام کا کہنا تھا محکمہ پولیس ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سکیورٹی کی مدد سے 75 لاپتا افراد کے معاملے پر کام کر رہی ہے ۔