انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 4 پیسے بڑھ گئی، سونا مستحکم

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 4 پیسے بڑھ گئی، سونا مستحکم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گھٹ گئی، ادھر سونے کی فی تولہ قیمت میں استحکام رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کے اضافے سے 278.38 پرجاپہنچا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 280.20روپے آگیا۔یورو کی قدر میں31پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو 297.81روپے کا ہوگیا جبکہ69پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ 350.92روپے پرآگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2324 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہا۔ اسی طرح دس گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے پر مستحکم رہا۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں