پاکستان کھجور کے پراسیسنگ پلانٹس لگانے کا خواہاں،رانا تنویر

 پاکستان کھجور کے پراسیسنگ پلانٹس لگانے کا خواہاں،رانا تنویر

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے عملی اقدامات یقینی بنارہی ہے۔

کھجور کی ویلیو چین بڑھانے کیلئے پاکستان اہم خطوں میں کھجور کے پراسیسنگ پلانٹس لگانے کا خواہاں ہے۔ پراسیسنگ پلانٹس سے ہم کھجور کی شکر اور کھجور کا جوس تیار کر سکیں گے۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کھجور کے کاشتکاروں کی مدد کیلئے پرعزم ہے۔ کھجور کے بین الاقوامی ایوارڈ بارے خلیفہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالوہاب زید سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں ستمبر 2024 میں کھجور کے فیسٹیول کے انعقاد کیلئے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ کی کوششوں کو سراہتاہوں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کھجورفیسٹیول کا انعقاد کیا جارہاہے ۔ کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کیلئے حکومت بھر پور تعاون کو یقینی بنائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں