بجٹ ملک کوڈی انڈسٹریلائزیشن کی طرف دھکیل رہا،میاں زاہد

بجٹ ملک کوڈی انڈسٹریلائزیشن کی طرف دھکیل رہا،میاں زاہد

کراچی (آن لائن)ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ اورنیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حالیہ وفاقی بجٹ ملک کے مختلف طبقوں کواحتجاج اورملک کوڈی انڈسٹریلائزیشن کی طرف دھکیل رہا ہے ۔

 عوام کو وزیرخزانہ سمیت کسی کے وعدوں پراعتبارنہیں رہا ہے ، عوام اورحکومت کے مابین خلیج بڑھتی جا رہی ہے جس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ بجلی کی زبردست لوڈ شیڈنگ عوام کے غم وغصے میں مزید اضافہ کررہی ہے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا بجٹ ملکی تاریخ میں کبھی بھی پیش نہیں کیا گیا جس میں پینے کے دودھ وغیرہ کوبھی مہنگا کردیا گیا ہے ۔ ایکسپورٹرز جو 30 ارب ڈالر سالانہ ملک میں لاتے ہیں ان کا فکسڈ ٹیکس ر جیم ختم کر کے اب ایف بی آر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ ان کی لوکل سپلائی پر بھی سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں