آئی پی پیز معاہدے توانائی واقتصادی بحران کی وجہ قرار

آئی پی پیز معاہدے توانائی واقتصادی بحران کی وجہ قرار

کراچی(آن لائن)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر اور پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کے بانی و چیئرمین فراز الرحمان نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کے معیشت اور معاشرے پر منفی اثرات کے بارے میں۔۔۔

چیمبرز آف کامرس اور مختلف ایسوسی ایشنز کو فوری ایکشن لیتے ہوئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان اس وقت بدترین توانائی اور اقتصادی بحران کا شکار ہے اور اس کی بڑی وجہ آئی پی پیز کے معاہدے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اس صورتحال کو اجتماعی طور پر حل کریں۔ حکومت فوری طور پر آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے منسوخ اور دوبارہ بات چیت کرے ۔انہوںنے مزید کہا کہ بلاشبہ بجٹ نے تمام طبقات کی جان نکال دی ہے ،ٹیکسٹائل سیکٹر ، گارمنٹس انڈسٹری،پٹرولیم ڈیلرز، فلورملز، فارماسیوٹیکل ، ٹریول ایجنٹس،رائس ایکسپورٹرز سمیت تمام ہی شعبوں سے وابستہ صنعتکار،تاجر، ایکسپورٹرز خوف زدہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں