فی تولہ سونا 400روپے مہنگا

فی تولہ سونا 400روپے مہنگا

کراچی(آئی این پی)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا ۔

اور نئی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار400 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 13 ہزار 820 روپے کی سطح پر پہنچ آگئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں