ریاض انٹرنیشنل اسپورٹس ایکسپو میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

ریاض انٹرنیشنل اسپورٹس ایکسپو میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد(اے پی پی)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ریاض انٹرنیشنل اسپورٹس ایکسپو میں شرکت کے لئے 18 جولائی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹڈاپ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 7 سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں کھیلوں کا سامان ، اسپورٹس شوز، سپورٹس فیشن ، فٹنس اینڈ ویلنس، جم کا سامان ،ا سپورٹس ٹیکنالوجی اور آٹ ڈور سپورٹس کا سامان سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں