امیروں کو پھنسانے کا طریقہ سکھاکر کروڑوں کمانیوالی انفلوئنسر

امیروں کو پھنسانے کا طریقہ سکھاکر کروڑوں کمانیوالی انفلوئنسر

بیجنگ(نیٹ نیوز) چین میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر جو love guru کے نام سے جانی جاتی ہیں، خواتین کو امیر مردوں سے شادی کرنے کا آن لائن طریقہ سکھا کر سالانہ 163 کروڑ روپے کمارہی ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق خاتون کا اصل نام لی چوانکو ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلقات اور مالی مشورے فراہم کر کے چین میں لو گرو کے طور پر مقبولیت حاصل کرلی ہے ۔تاہم لی چوانکو کے مشورے نے اکثر تنازعات کو بھی جنم دیا ہے ۔ خاتون کی لائیو سٹریمز کے دوران ون آن ون مشاورت کی لاگت 155 ڈالرز ہے جبکہ ان کے سب سے مشہور کورس، ‘قابل قدر رشتے ’ کی قیمت 517 ڈالرز ہے ۔ دریں اثنا پرائیویٹ کونسلنگ پیکجز کی لاگت ہر ماہ 1,400 ڈالرز سے زیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں