پٹرول 9.99، ڈیزل 6.18 روپے لٹر مہنگا

پٹرول 9.99، ڈیزل 6.18 روپے لٹر مہنگا

اسلام آباد (دنیا نیوز)حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275روپے 60 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے لٹر ہوگئی۔مٹی کا تیل ایک روپے 85 پیسے فی لٹر مہنگا ہوکر 183روپے 71 پیسے فی لٹر ہوگیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 24 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 166 روپے 25 پیسے فی لٹرہوگئی۔پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ،جس کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔اس سے قبل 30 جون کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں7روپے 45 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے 56 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں