طاقتور ڈرون سے لی اپنی نوعیت کی پہلی ماؤنٹ ایورسٹ کی ویڈیو

طاقتور ڈرون سے لی اپنی نوعیت کی پہلی ماؤنٹ ایورسٹ کی ویڈیو

بیجنگ(نیٹ نیوز)ایک چینی مینوفیکچرر کے تیار کردہ ڈرون نے اپنی نوعیت کی پہلی ماؤنٹ ایورسٹ کی شاندار فضائی فوٹیج ریکارڈ کی ہے جو کہ ۔

سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔ماؤنٹ ایورسٹ کی فضائی فوٹیج ریکارڈ کرنا ڈرون بنانے والی کمپنی DJI اور 8KRAW کے درمیان ایک مشترکہ کوشش ہے جو DJI Mavic 3 ڈرون کی متاثر کن صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی ہے ۔چار منٹ کی ویڈیو 5,300 میٹر کی بلندی پر واقع مشہور بیس کیمپ سے شروع ہوتی ہے ۔ پھر وہاں سے ڈرون 6,000 میٹر کی بلندی پر پہلی کیمپ سائٹ تک ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے جس میں آئس فال اور آس پاس کے گلیشیئرز کے دلکش نظارے بھی دکھائی دیتے ہیں۔فوٹیج میں کوہ پیماؤں کو پہاڑ سے اوپر یا نیچے کا راستہ بناتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جس کے بعد چوٹی کی پوری شان و شوکت دکھائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں