معدنیات سے معاشی منظرنامہ تبدیل ہو سکتا، افتخارملک

معدنیات سے معاشی منظرنامہ تبدیل ہو سکتا، افتخارملک

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھا کر سالانہ اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

 منگل کو یہاں تیمور علی کی قیادت میں صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قدرتی دولت کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے تو ملک کا معاشی منظرنامہ تبدیل ہو سکتا ہے ، اس وقت کان کنی کے شعبہ سے استفادہ کیلئے اسٹریٹجک اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارضیاتی سروے اور معدنیات کی تلاش میں سرمایہ کاری بہت ضروری ہے ، معدنی وسائل کی جامع نقشہ سازی کر کے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر ممالک کے ساتھ تعاون سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جن کے پاس کان کنی کی جدید ٹیکنالوجی اور مہارت موجود ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرکے حکومت ملٹی نیشنل کمپنیوں کو معدنیات کی تلاش اور کان کنی میں سرمایہ کاری ترغیب دے سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں