اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کئے بغیر نتائج کا حصول ناممکن، کارپٹ مینو فیکچررز

اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کئے بغیر نتائج کا حصول ناممکن، کارپٹ مینو فیکچررز

لاہور(آئی این پی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مالی سال 2027-28تک برآمد ات کا 60 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کیلئے۔۔۔

 برآمدی ٹیرف کو درست کرنے کیلئے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے عمل میں شامل کئے بغیر نتائج کا حصول ممکن نہیں ،حالیہ بجٹ میں جن فیصلوں کا نفاذ کیا گیا ہے ان کی وجہ سے برآمدات کا حجم بڑھنے کی بجائے سکڑنے کے وسیع امکانات پیدا ہو ئے ہیں۔ کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ذیلی کمیٹیوں میں مینو فیکچررز اور برآمدکنندگان کو بھی شامل کر کے ان سے مشاورت اور تجاویز لی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں