عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا،تنظیم تاجران

عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا،تنظیم تاجران

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)تاجر برادری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے عوام پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے ۔تنظیم کے صدر کاشف چودھری نے اپنے بیان میں کہاکہ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے اور اس پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں کے باعث پیداواری لاگت ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہے۔ بجلی اور گیس کی موجودہ قیمتوں میں کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوچکا ہے ۔واضح رہے کہ حکومت نے بجلی کے بعد پٹرول کی قیمت میں 9.99 روپے فی لٹر تک کا اضافہ کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں