آبادی میں اضافہ وموسمیاتی تبدیلی سے معیشت کودباؤ کا سامنا ، میاں کاشف

آبادی میں اضافہ وموسمیاتی تبدیلی سے معیشت کودباؤ کا سامنا ، میاں کاشف

لاہور(اے پی پی)فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان آبادی میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے دوچار ہے جس سے معیشت کو بہت زیادہ دباؤ کا سامنا ہے ۔

اتوار کو یہاں معیشت پر آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے موضوع پر گول میز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح جاری رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 403 ملین سے بڑھ جائے گی جس کیلئے مزید خوراک، پانی، توانائی کے وسیع وسائل اور اضافی انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہو گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں