موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس میں غیر معمولی اضافہ

موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس میں غیر معمولی اضافہ

لاہور(ویب ڈیسک) موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا۔ایف بی آرمقامی سطح پر میوفیکچر ہونے والے کمپلیٹ بلٹ اپ یونٹ (سی بی یو)موبائل فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرے گا ۔

جس کی قیمت فی سیٹ 500 امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق تازہ ترین سیلز ٹیکس ایکٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موبائل فونز یا سیٹلائٹ فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس درآمدی قیمت (500 امریکی ڈالر سے زیادہ) فی سیٹ، یا مینوفیکچرر کی جانب سے سپلائی کی صورت میں روپے میں مساوی قیمت کی بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 25 فیصد سیلز ٹیکس درآمد یا رجسٹریشن کے وقت سی بی یو موبائل فونز پر لاگو ہوگا تاہم درآمد شدہ سی بی یو فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں