پالیسی اعلانات کے باوجودآٹو انڈسٹری میں بہتری نہیں آئی، مشہود علی

 پالیسی اعلانات کے باوجودآٹو انڈسٹری میں بہتری نہیں آئی، مشہود علی

کراچی (آن لائن)سابق چیئرمین پاپام مشہود علی خان نے کہا کہ حالیہ پالیسی اعلانات کے باوجود مالی سال 24میں آٹو انڈسٹری میں متوقع بہتری نہیں آئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کو اب فیصد کی بنیاد پر تبدیل کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے قابل ٹیکس رقم میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک اور اہم مسئلہ یہ ہے کہ مالی سال 2024 میں بڑی تعداد میں استعمال شدہ کاریں درآمد کی گئیںجس نے مقامی پیداوار پر اثر ڈالاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں