اسٹاک ایکسچینج :مندی ،45فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج :مندی ،45فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کومندی رہی ۔ 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی سے 77740پوائنٹس پر بندہوا۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 23ارب کا خسارہ ہوا جبکہ 45 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر مارکیٹ 78ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی تھی مگر پورے سیشن کے دوران انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا جس سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ای اینڈ پی اور بینکنگ جیسے شعبوں میں گراوٹ کی وجہ سے مارکیٹ میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس 42پوائنٹس کی کمی سے 25045پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 49273پوائنٹس سے گھٹ کر 49361پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ 103 کھرب 44 ارب رہ گیا۔جمعرا ت کو13ارب روپے مالیت کے 27کروڑ89لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو14ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 25لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں