اعصام الحق پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس ایونٹس کیلئے سرگرم

اعصام الحق پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس ایونٹس کیلئے سرگرم

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کے ایونٹس کروانے کے لیے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی سرگرم ہیں۔

 انٹرنیشنل ٹینس اے ٹی پی کے نمائندے آندرے کورنیلووف نے ٹینس سینٹر کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا۔نشتر سپورٹس کمپلیکس میں واقع ٹینس سینٹر میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے آندرے کورنیلووف کو بریفنگ دی۔ دورے کا مقصد پاکستان میں اے ٹی پی چیلنجرز اور آئی ٹی ایف ایونٹس کے لیے سہولیات کا جائزہ اور پاکستان کو کلیئرنس دینا تھا۔ آئی ٹی ایف نمائندے کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کو انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی دی جاسکتی ہے ۔اس موقع پر اعصام الحق قریشی کا کہنا تھا کہ صدر بننے کے بعد میرا مقصد اور کوشش تھی کہ پاکستان میں انٹرنیشنل مقابلوں کو لایا جائے ۔ پاکستان میں پہلی بار ٹینس کی اعلیٰ گورننگ باڈی اے ٹی پی کا نمائندہ پاکستان آیا۔ اپنے تمام بچوں کو باہر تو نہیں بھیج سکتے مگر ان کے لیے انٹرنیشنل مقابلے یہاں کروا سکتے ہیں۔ ابھی سکیورٹی مسائل کی وجہ سے اے ٹی پی نے میزبانی کے لیے صرف اسلام آباد کو منظورکیا ہوا ہے ۔ کوشش ہے انٹرنیشنل ٹینس کو لاہور میں کروائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں