’’برزخ‘‘کے انتخاب پر فواد اور صنم سعید کے بائیکاٹ کا مطالبہ

’’برزخ‘‘کے انتخاب پر فواد اور صنم سعید کے بائیکاٹ کا مطالبہ

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی ٹی وی سکرین کی مقبول جوڑی فواد خان اور صنم سعید کو ہم جنس پرستی کو فروغ دیتی ویب سیریز ’برزخ‘ میں کام کرنا مہنگا پڑگیا، اس سیریز میں دونوں اداکاروں نے سوتیلے بہن بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

19 جولائی کو بھارتی یوٹیوب چینل ’زندگی‘ اور ’زی فائیو‘ پر ریلیز ہونے والی سیریز ’برزخ‘ کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر اور رغبت دکھائی گئی تھی، اس کے علاوہ سیریز میں فحاشی، زنا اور بچوں کی ذہنی سازی بھی دکھائی گئی ہے ۔پاکستانی مداحوں کا کہنا ہے کہ ’برزخ‘ میں اسلامی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور ہدایتکار عاصم عباسی سیریز کے ذریعے ہم جنس پرستی کو فروغ دے رہے ہیں۔ مداحوں نے جہاں ’برزخ‘ کے ہدایتکار پر تنقید کی تو وہیں مداحوں نے سیریز کے میگا اسٹارز فواد خان اور صنم سعید کے خلاف بھی بائیکاٹ مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ فواد خان نے پہلے بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں ہم جنس پرست شخص کا کردار ادا کیا تھا اور اب وہ اور صنم سعید ایک ایسے پراجیکٹ میں کام کررہے ہیں جس میں کُھلے عام ہم جنس پرستی، زنا اور فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں