ناسا کا خلاء میں لیزر کمیونیکیشن کا کامیاب تجربہ

ناسا کا خلاء میں لیزر کمیونیکیشن کا کامیاب تجربہ

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا کے نے خلا ئمیں لیزر کمیونی کیشنز کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے تحت 4 کے ویڈیو فوٹیج آسمان میں موجود ہوائی جہاز سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن اور بیک پر نشر کی گئی ہے۔

یہ کارنامہ بتاتا ہے کہ خلائی ایجنسی آرٹیمس مشن کے دوران چاند پر اترنے کی براہ راست کوریج فراہم کرسکتی ہے اور آپٹیکل مواصلات کی ترقی کے لئے اچھی علامت ہے جو انسانوں کو مریخ اور اس سے آگے جوڑ سکتی ہے ۔ناسا عام طور پر سطح سے خلا ئمیں ڈیٹا بھیجنے اور بات کرنے کے لیے ریڈیو لہروں کا استعمال کرتا ہے لیکن ادارے کا کہنا ہے کہ انفراریڈ روشنی کا استعمال کرتے ہوئے لیزر کمیونی کیشنز ریڈیو کے مقابلے میں 10 سے 100 گنا زیادہ تیزی سے ڈیٹا منتقل کر سکتی ہیں۔ایل سی آر ڈی سے اس پیغام کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ILLUMA-T پر بھیجا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں