فلم ’’ویر‘‘کے بعد میری زندگی بہت بُری ہوگئی :زرین خان

فلم ’’ویر‘‘کے بعد میری زندگی بہت بُری ہوگئی :زرین خان

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارت کے دبنگ سٹار سلمان خان کی فلم ’ویر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی معروف اداکارہ زرین خان نے کیریئر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 فلم ’ویر‘ کی ریلیز کے بعد میری زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی، بے شک! یہ ایک بڑی فلم تھی لیکن میں اس فلم کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں آگئی تھی۔ کیریئر کے شروعات میں مجھے بہت خوشی ہوتی تھی کہ لوگ میرا موازنہ کترینہ کیف سے کررہے ہیں کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہیں لیکن بعد میں چیزیں میری سوچ کے برعکس ہونے لگیں۔ میں انڈسٹری میں بہت کم لوگوں کو جانتی تھی، پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کے صرف نام معلوم تھے ، اُنہیں اُن کے چہروں سے نہیں جانتی تھی، اسی وجہ سے انڈسٹری میں سب مجھے مغرور سمجھتے تھے ۔ انڈسٹری کے لوگوں کا خیال تھا کہ مجھے سلمان خان نے لاؤنچ کیا ہے ، اسی وجہ سے میرے اندر نخرہ اور غرور ہے، مجھے انڈسٹری میں اکیلا پن محسوس ہوتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں