چاکلیٹ میں دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف

چاکلیٹ میں دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف

واشنگٹن(نیٹ نیوز)واشنگٹن ڈی سی میں قائم جورج واشنگٹن سکول آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ لیہ فریم کا کہنا تھا کہ ہم سب چاکلیٹ پسند کرتے ہیں۔۔۔

 لیکن اس کا بھاری دھاتوں کی حامل دیگر غذاؤں کے ہمراہ اعتدال کے ساتھ استعمال اہم ہے۔ لیہ فریم اور انکی ٹیم نے اپنی نئی تحقیق میں کوکوا پر مبنی 72 اشیاء (بشمول ڈارک چاکلیٹ) کا معائنہ کیا اور ان میں مذکورہ دھاتوں کی موجودگی کے متعلق جاننے کی کوشش کی۔ ان اشیاء کا آٹھ برسوں تک ہر سال معائنہ کیا گیا۔تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق 43 فیصد مصنوعات میں سب سے زیادہ قابلِ قبول مقدار میں سیسہ پایا گیا جبکہ 35 فیصد میں سب سے زیادہ قابلِ قبول مقدار میں کیڈمیئم پایا گیا تاہم کسی بھی چیزمیں قابلِ قبول مقدار سے زیادہ آرسینک نہیں پایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں