منہ میں موجود ایک بیکٹیریا کینسر کو ختم کرسکتا:تحقیق

 منہ میں موجود ایک بیکٹیریا کینسر کو ختم کرسکتا:تحقیق

نیویارک(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے ایک تحقیق میں منہ کے اندر ایک عام قسم کا بیکٹیریا دریافت کیا ہے جو مخصوص اقسام کے کینسر کو ختم کر سکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں کو یہ جان کر شدید حیرانی ہوئی کہ فوسوبیکٹیریم (منہ میں پایا جانے والا ایک عام بیکٹیریا) میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ مخصوص کینسر کو ختم کر سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق وہ افراد جن کے گلے اور سر کے کینسر میں یہ بیکٹیریا پائے گئے ان میں بہتر نتائج سامنے آئے ۔اس متعلق ابتدائی معلومات سامنے آنے کے بعد گائز اینڈ سینٹ تھامسز اور کنگز کالج لندن کے محققین نے مزید مطالعہ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ایک لیبارٹری میں کینسر کے خلیات پر بیکٹیریا کے اثرات کا مطالعہ کیا اور سر اور گردن کے کینسر میں مبتلا 155 مریضوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں