منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا گیا ، چرس ، شراب برآ مد

منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا گیا ، چرس ، شراب برآ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔تھانہ سول لائن پولیس نے لاری اڈے کے قریب ملزم سلمان کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 2500 گرام چرس برآمد کرلی۔

 تھانہ ملت ٹائون پولیس نے 2 ملزموں کو حراست میں لیکر 22 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ نشاط آبادکے علاقے ملاں پور کے قریب پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے ملزم احسن رشید کو حراست میں لیکر 2200 گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے ملزم عبدالغفور کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 1480 گرام چرس برآمد۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں