اسماعیل ہنیہ کو قریبی عمارت سے نشانہ بنایا گیا:اسرائیلی رپورٹ

اسماعیل ہنیہ کو قریبی عمارت سے نشانہ بنایا گیا:اسرائیلی رپورٹ

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نے مبینہ طور پر اس مقام کی تصویر جاری کردی جہاں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کوشہید کیا گیا۔۔۔

 اسماعیل ہنیہ کو قریبی عمارت سے داغے   گئے میزائل کا نشانہ بنایا گیا،اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل اسماعیل ہنیہ کو براہ راست لگا جس سے وہ شہید ہوگئے ، امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایرانی عہدیدار نے یہ تصویر شیئر کی ہے ،اس سے قبل یورپی مبصر برائے مشرق وسطیٰ ایلیاجے میگنیئر نے دعویٰ کیا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کونشانہ بنانے کیلئے اسرائیل کاجاسوسی سافٹ ویئراستعمال کیاگیا،سپائی سافٹ ویئر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کواسماعیل ہنیہ کی لوکیشن بتائی، اسماعیل ہنیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں