غزہ جنگ :300دن مکمل شہادتیں 39ہزار سے متجاوز

غزہ جنگ :300دن مکمل  شہادتیں 39ہزار سے متجاوز

غزہ (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 300 روز مکمل،غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے اعداد و شمارکے مطابق 300 روز میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر 3 ہزار 457 حملے کیے گئے اور 82 ہزار ٹن بارود برسایا گیا۔

حملوں میں 39 ہزار 480 افراد شہید،91 ہزار 128 افراد زخمی ہوچکے ، 10 ہزار افراد لاپتا ہیں، کُل آبادی کا 6 فیصد شہید ہوچکا ۔شہدا میں 16ہزار 314 بچے ، 11ہزارخواتین شامل ہیں۔ 520 لاشیں اجتماعی قبروں سے ملیں، 35 افراد غذائی قلت کے سبب جان کی بازی ہار گئے ۔ انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ، 33 ارب ڈالر کے براہ راست نقصانات ہوئے ۔ 198 سرکاری عمارتیں، 117 تعلیمی ادارے ، 610 مساجد،3 گرجا گھر، ایک لاکھ 50 ہزار رہائشی یونٹ، 206 آثار قدیمہ، 34 کھیلوں کے مراکز، 3 ہزار کلومیٹر سے زائد بجلی کی ترسیل کا نظام اور 700 پانی کے کنویں تباہ ہوئے ۔ 34 ہسپتالوں،68 مراکز صحت کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ غیر فعال ہوگئے ۔ادھر گزشتہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 35افراد شہید ،بیسیوں زخمی ہو گئے ۔حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہاہے کہ اسرائیل نے رہنماؤں کو قتل کرکے سرخ لکیریں عبور کی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں