مسجد نبوی ؐمیں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ سے زائد مسلما نوں کی حاضری

مسجد نبوی ؐمیں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ  سے زائد مسلما نوں کی حاضری

مدینہ منورہ (اے پی پی)مسجد نبوی ؐمیں گزشتہ ہفتے کے دوران 54لاکھ 28ہزار718 مسلما نوں نے حاضری دی ۔۔۔

 جنہیں جنرل اتھارٹی فار دی کیئر آف دی مسجد اور مسجد نبویؐ کی طرف سے زائرین کی خدمت اور دیکھ بھال کے لیے فراہم کردہ مربوط خدمات فراہم کی گئیں ۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے )کے مطابق اتھارٹی نے بتایا کہ 5لاکھ5 ہزار سات سو مسلمانوں کو پیغمبر اسلام اور ان کے صحابہ کرامؓ کو سلام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 2لاکھ12ہزار946 نے روضہ مقدس میں نماز ادا کی جبکہ زمزم کے پانی کی 1810 بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں