گوجرہ :نامعلو م افراد نے چرواہا اغوا کرلیا

گوجرہ :نامعلو م افراد  نے چرواہا اغوا کرلیا

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )نامعلو م افراد نے چرواہے کو زبردستی اغوا کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گوجرہ کے چک نمبر 99 ج ب کے گل بدین نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے۔۔۔

 موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے بھتیجے اوریم خا ن اور دیگر سا تھیو ں کے ہمراپالتو بھیڑ ،بکریاں چرا رہا تھا کہ اسی اثنا میں ایک کار اور موٹر سائیکل پر سوار چار افراد آ گئے اور دنبہ خریدنے کے بہا نے اوریم خا ن کو قریب بلا یا اور اسکو اغوا کر کے فرار ہو گئے ، سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں